QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کرونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

6 Dec 2020 02:35

ڈاکٹر انور علی شاہ کووڈ کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اس کے ساتھ ہی وبا کے باعث کے پی کے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد چھبیس تک جاپہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری کرونا وبا کی دوسری لہر نے ایک اور مسیحا کی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے خیبر پختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر انتقال کرگئے، ڈاکٹر انور علی شاہ کووڈ کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اس کے ساتھ ہی وبا کے باعث کے پی کے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد چھبیس تک جاپہنچی ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر انور علی شاہ خیبر میڈیکل کالج میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر تھے، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شکوہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز، ہیلتھ ملازمین تاحال کرونا رسک الاؤنس سے محروم ہیں، حکومت نے ابھی تک کسی ڈاکٹر یا ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 901924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901924/خیبر-پختونخوا-میں-کرونا-نے-ایک-اور-مسیحا-کی-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org