0
Sunday 6 Dec 2020 10:15

نوشہرہ، مسافروں سے بھری ہائی ایس کو ٹرالر نے کچل ڈالا، 12 افراد جاں بحق

نوشہرہ، مسافروں سے بھری ہائی ایس کو ٹرالر نے کچل ڈالا، 12 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہیں۔ میڈیا کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثہ دروازگئی کے قریب پیش آیا۔ خیبر پختوںخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ ںظام پور میں مسافروں سے بھری ہائی ایس کو تیز رفتار ٹریلر نے کچل ڈالا، جس 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، لاشوں اور زخمی افراد کو قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فلائنگ کوچ میں 17 سے 19 افراد سوار تھے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش