0
Sunday 6 Dec 2020 10:47

پاکستان، کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 308 کیسز، 58 اموات

پاکستان، کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 308 کیسز، 58 اموات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 57 لاکھ 54 ہزار 986 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 308 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 483 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 361 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک بھر میں 53 ہزار 126 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 436 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 55 ہزار 12 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش