QR CodeQR Code

بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ جاری، اربوں کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی

6 Dec 2020 10:56

رپورٹ کے مطابق پرانے تعمیرات کے ملبے کے پانچ کروڑ 48 لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے وصول نہیں کئے گئے۔ سول ورک مکمل نہیں تھا، لیکن عوام کو دکھانے کیلئے 51 بسیں چین سے منگوائی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی گئی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور میں مجموعی طور پر 2 ارب 77 کروڑ 47 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ میگا پراجیکٹ کی لاگت میں ڈیزائن کی تبدیلی کے باعث 17 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

منصوبے کی ابتدائی لاگت 49 ارب روپے سے بڑھ کر 66 ارب روپے ہوگئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت کئی اعلی افسروں نے ایک کروڑ 77 لاکھ کی اضافی تنخواہیں وصول کیں، جبکہ بی آر ٹی کے 17 لاکھ، مردان اور ایبٹ آباد میں پنک بسوں پر خرچ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پرانے تعمیرات کے ملبے کے پانچ کروڑ 48 لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے وصول نہیں کئے گئے۔ سول ورک مکمل نہیں تھا، لیکن عوام کو دکھانے کیلئے 51 بسیں چین سے منگوائی گئیں۔

بی آر ٹی بسوں کو چلانے کیلئے سالانہ 1 ارب 60 کروڑ سے لیکر ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی کی ضرورت ہے۔
پی سی ون کے 143 ملازمین سمیت مزید افراد کو عہدوں پر نوازا گیا۔


خبر کا کوڈ: 901947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901947/بی-آر-ٹی-پشاور-کی-آڈٹ-رپورٹ-جاری-اربوں-بے-قاعدگیوں-نشاندہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org