0
Sunday 6 Dec 2020 11:04

کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں ایبٹ آباد سرفہرست

کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں ایبٹ آباد سرفہرست
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنےآئیں ہیں جس کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں ایبٹ آباد پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ اس فہرست میں راولپنڈی دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہروں کے اعتبار سے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کورونا مثبت آنے کی شرح 17.57 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی 15.26 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14.31 فیصد ہوگئی، حیدرآباد میں 12.13 فیصد، پشاور میں 10.63 فیصد، مظفرآباد میں 10.61 فیصد، کوئٹہ میں 6.42 فیصد، میرپور آزاد کشمیر میں 5.77 جبکہ سوات میں 4.31 فیصد ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی ہے۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.15، سندھ میں 10.74 فیصد، خیبر پختونخوا میں 9.68 فیصد، بلوچستان میں 10.46 فیصد، گلگت بلتستان میں 3.92 فیصد، اسلام آباد میں 5.27 فیصد، جبکہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.24 فیصد ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش