0
Sunday 6 Dec 2020 11:10

سعودیہ کا اسرائیل سے تعلقات پر مشروط آمادگی کا اظہار

سعودیہ کا اسرائیل سے تعلقات پر مشروط آمادگی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کو مقام ملنے اور پائیداری کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 901950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش