QR CodeQR Code

زلمے خلیل زاد کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات

6 Dec 2020 12:24

ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ ملاقات میں امریکا طالبان معاہدے کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا اس کے علاوہ ملاقات میں باقی رہ جانے والے طالبان قیدیوں کی رہائی اور دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے قطر میں ہفتے کی رات طالبان سیاسی دفتر میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ترجمان محمد نعیم کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان ڈپٹی لیڈر ملا برادر اور مرکزی مذاکرات کار عبدالحکیم سے ملے۔ ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ ملاقات میں امریکا طالبان معاہدے کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں باقی رہ جانے والے طالبان قیدیوں کی رہائی اور دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔


خبر کا کوڈ: 901972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901972/زلمے-خلیل-زاد-کی-طالبان-رہنماو-ں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org