0
Sunday 6 Dec 2020 14:04

غیر رجسٹرڈ این جی او چلانے پر 3 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ ہوگا

غیر رجسٹرڈ این جی او چلانے پر 3 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ چیرٹی کمیشن ایکٹ کے معاملہ پر محکمہ داخلہ پنجاب اور سوشل ویلفیئر میں اختلافات کا صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔ تاہم اس کے بعد این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے پہلے سے موجود ایکٹ 1961ء کو موثر بنانے کیلئے ترامیم کی غرض سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے تیاریاں شروع کر دیں۔ حکومت نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے خاتمے اور این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے چیرٹی کمیشن ایکٹ بنایا۔ این جی اوز کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں، تاہم ایک سے زائد بار رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کے باوجود زیادہ این جی اوز رجسٹریشن کروانے سے گریزاں ہیں۔ اس کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے سوشل ویلفیئر سے کہا کہ وہ چیرٹی کمیشن ایکٹ کی روشنی میں رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی کریں۔

ذرائع کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے یہ کہہ کر عملدرآمد سے انکار کر دیا کہ ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں، جس کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔ بغیر کسی قانونی بنیاد کے این جی اوز کیخلاف کارروائی ممکن نہیں۔ این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے 1961ء میں ایکٹ بنایا گیا تھا، اتنے سال گزرنے کے بعد بھی بہتری نہیں لائی گئی، تاہم اب محکمہ سوشل ویلفیئر نے اس ایکٹ میں موجودہ حالات کے مطابق ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق این جی اوز کی رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور غیر رجسٹرڈ این جی اوز کیخلاف سزا کا عمل سخت کیا جا رہا ہے۔ غیر رجسٹرڈ این جی او چلانے پر سزا تین ماہ سے بڑھا کر تین سال اور جرمانہ 5 لاکھ روپے تک تجویز کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 901998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش