0
Sunday 6 Dec 2020 14:18

لاہور کی کیمپ جیل سے قیدی فرار، 4 اہلکار معطل

لاہور کی کیمپ جیل سے قیدی فرار، 4 اہلکار معطل
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کیمپ جیل سے چوری اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جس پر جیل کے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لاہور کی کیمپ جیل سے 40 قیدیوں کو رہائی ملی تھی اور ان کیساتھ ہی چوری و ڈکیتی کا ملزم عبداللہ بھی حکام کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ رہا ہونیوالے قیدیوں کی چھ جگہ پر کاغذات کی جانچ پڑتال ہوتی ہے لیکن سخت نگرانی اور جانچ پڑتال کے باوجود عبداللہ مبینہ طورپر جعلی کاغذات دکھا کر جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ قیدی کے فرار ہونے کے انکشاف پر جیل سپرنٹںڈنٹ نے چار ملازمین کو معطل کر دیا جن میں فرحت نذیر، اللہ وسایا، امجد اور عدنان  شامل ہیں۔
 
اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ انکوائری کرکے مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کسی کی معاونت کے بغیر جیل جیسے مقامات سے کسی بھی قیدی کا یوں نکل جانا ممکن نہیں، ملزم کو کسی کی مدد حاصل ہوگی جس کے بعد جیل سے رہا ہونیوالوں کا انتظار کیا گیا اور پھر ان لوگوں کیساتھ وہ جیل سے باہر آگیا۔ دوسری جانب پولیس نے فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ اس کے علاقے میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 902000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش