0
Sunday 6 Dec 2020 17:34

لاہور، کورونا کیخلاف جنگ میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور، کورونا کیخلاف جنگ میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا کے کیسز میں خطرناک شرح سے اضافہ، ایک ہی روز میں کورونا وائرس 18 زندگیاں نگل گیا۔ شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 263 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 254 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور میں کورونا وائرس کے شکار 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 263 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 254 جبکہ صوبے میں 622 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کیسز کی کل تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 955 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 25 ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد 3 ہزار162 ہو چکی ہے۔ اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 339 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 99 ہزار 310 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق شہر میں 85 افراد کو وینٹی لیٹر پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 7.9 فیصد اور لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح 5.4 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز میرپور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 2 ہزار 436 جبکہ لاہور شہر میں 85 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے شکار شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی کل تعداد 414 تک جا پہنچی ہے۔ 414 میں سے 254 گورنمنٹ جبکہ 160 پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش