0
Sunday 6 Dec 2020 17:25

مقابلہ اب سینیٹ‌ اور نیب کا ہے اور ہم نیب کو ہر حال میں بے نقاب کریں گے، سلیم مانڈی والا

مقابلہ اب سینیٹ‌ اور نیب کا ہے اور ہم نیب کو ہر حال میں بے نقاب کریں گے، سلیم مانڈی والا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مقابلہ اب سینیٹ‌ اور نیب کا ہے اور ہم نیب کو ہر حال میں بے نقاب کریں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے بہت ظلم کیے ہیں اور اس کی تحویل میں لوگ مرے ہیں۔ نیب کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک ایک سینیٹر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے اور افسران کو کنٹرول کیا جائے اور نیب کے اسٹاف کی ڈگریاں چیک کریں گے جبکہ سینیٹ نیب اہلکاروں کے اثاثے بھی چیک کرے گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن تیار کر لی ہے اور اب اجلاس میں نیب کی زیرحراست ہلاکتوں پر بھی بات ہو گی اور ہلاک افراد کے لواحقین کو سینیٹ میں بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو گرفتار کرلیں اس سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم تمام پلی بارگین کرنے والوں کو بھی بلائیں گے اور ان سے پوچھیں گے کہ یہ کیسے ہوا۔ نیب کی طرح چھپے کمرے میں انویسٹی گیشن نہیں کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 902030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش