0
Sunday 6 Dec 2020 17:30
عمران خان سن لو، لاہور کا جلسہ بھی ہوگا اور آپ کرسی بھی چھوڑیں گے

بات اب جلسے سے بڑھ کر عمران خان کے استعفیٰ تک آگئی ہے، مریم اورنگزیب

بات اب جلسے سے بڑھ کر عمران خان کے استعفیٰ تک آگئی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا جلسہ بھی ہوگا اور آپ کرسی بھی چھوڑیں گے۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بات جلسے سے بڑھ کر عمران خان کے استعفیٰ تک آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اگر لاہور جلسے سے آپ کو فرق نہ پڑتا تو آپ بیان نہ دیتے، آپ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ کو ملک کا آٹا، چینی چوری پر این آر او ملے گا اور آپ کی یہ بھی غلط فہمی ہے کہ آپ کو معیشت اور روزگار تباہ کرنے پر این آر او ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ کو غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس میں بھی این آر او نہیں ملے گا اور آپ کو سقوط کشمیر پر بھی این آر او نہیں ملے گا۔ رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے سیاسی انتقام کی انتہاء نے جیلوں کا خوف ختم کر دیا ہے، ٹی وی لگائیں اب حالات مختلف ہوگئے ہیں اور میری مانیں تو ووٹ چوری کے خلاف آپ بھی 12 دسمبر کو استعفیٰ دے کر مینارِ پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر تو اب آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، روزگار اور ووٹ چوروں کے خلاف کٹ چکی ہے۔۔
خبر کا کوڈ : 902031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش