QR CodeQR Code

فلسطین، غاصب صیہونیوں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شہید

6 Dec 2020 18:39

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کیمطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے گاؤں "المعایر" میں موجود چند ایک بچوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جسکا نشانہ بن کر "علی علایہ" شدید زخمی اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک 12 سالہ فلسطینی بچے کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے گاؤں "المعایر" میں موجود چند ایک بچوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کا نشانہ بن کر "علی علایہ" شدید زخمی اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے غاصب صیہونی آبادکاروں نے شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب 2 فلسطینی بچوں اور 1 خاتون کو بھی گاڑی تلے کچل کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق 28 ستمبر 2000ء کے روز شروع ہونے والے "انتفاضہ" کے بعد سے تاحال صیہونی فائرنگ کا شکار ہو کر شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس دوران دسیوں ہزار دوسرے فلسطینی بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔




خبر کا کوڈ: 902044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902044/فلسطین-غاصب-صیہونیوں-کی-فائرنگ-سے-12-سالہ-بچہ-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org