0
Sunday 6 Dec 2020 18:57

چودھری شجاعت سے یوسف رضا گیلانی اور طاہر اشرفی کی ملاقات

چودھری شجاعت سے یوسف رضا گیلانی اور طاہر اشرفی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ عبدالقادر گیلانی اور موسیٰ گیلانی ایم پی اے بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم این اے چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بفضل تعالیٰ طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ کورونا کی وجہ سے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم بیرون ملک اور اندرون ملک خیریت دریافت کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ حافظ طاہر اشرفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے، اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں بنیاد اسلام بل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 902045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش