QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے وفد کا دورہ مردان، مولانا فہم علی ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد

6 Dec 2020 23:32

شرکائے اجلاس کے اتفاق رائے سے مولانا فہم علی کو سیکرٹری جنرل ضلع مردان نامزد کیا گیا۔ علامہ وحید کاظمی نے مولانا فہم علی کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی کی سربراہی میں ضلع مردان کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر تنظیم نو کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفد میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جلال حسین طوری اور معاون سیکرٹری تنظیم سازی برائے پشاور ڈویژن اورنگزیب علی جعفری شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ضلع مردان میں تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکائے اجلاس کے اتفاق رائے سے مولانا فہم علی کو سیکرٹری جنرل ضلع مردان نامزد کیا گیا۔ علامہ وحید کاظمی نے مولانا فہم علی کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 902072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902072/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کے-وفد-کا-دورہ-مردان-مولانا-فہم-علی-ضلعی-سیکرٹری-جنرل-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org