QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کا امکان

7 Dec 2020 00:01

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہورہا ہے جو بدھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم نے بالائی علاقوں کی انتظامیہ کو ہر قسم کی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 902075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902075/خیبر-پختونخوا-میں-بارشوں-اور-برفباری-کا-نیا-سلسلہ-پیر-سے-شروع-ہونے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org