0
Monday 7 Dec 2020 08:28

لاہور، سوشل میڈیا کنونشن کروانے پر لیگی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

لاہور، سوشل میڈیا کنونشن کروانے پر لیگی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن کے انعقاد پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت 18 رہنماؤں اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔ کھوکھر پیلس جوہر ٹاون میں ہونیوالے سوشل میڈیا کنونشن کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، لاؤڈ سپیکر ایکٹ، حکومت کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی تقاریر کے ذریعے عوام اور کارکنان کو حکومت کیخلاف مشتعل کرنے کی کوشش کی۔ کنونشن کے دوران کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، پارٹی قیادت نے کارکنان کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا اور نہ ہی ماسک پہننے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں کارکنان کیلئے سینیٹائزر کا انتظام بھی نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ کنونشن جوہر ٹاون میں منعقد ہوا تاہم مقدمہ تھانہ شیرا کوٹ میں درج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 902110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش