QR CodeQR Code

لاہور جلسہ توہین عدالت اور خلاف قانون ہے، فردوس عاشق

7 Dec 2020 10:40

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت جلسے کو طاقت سے نہیں قانون سے روکے گی، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ توہین عدالت اور خلاف قانون ہے، جلسہ لاہور کی ترقی و خوشحالی پر خودکش حملے کے مترادف ہو گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسے کو طاقت سے نہیں قانون سے روکے گی، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ انتظامیہ، جلسہ منتظمین سے مذاکرات میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 902122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902122/لاہور-جلسہ-توہین-عدالت-اور-خلاف-قانون-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org