0
Monday 7 Dec 2020 12:17

نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے، احسن اقبال

نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کے ذریعے سیاست دانوں کی بےعزتی کی جا رہی ہے، نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  چیئرمین نیب پر ہتک عزت کا دعوی کروں گا، نیب اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونا چاہئے، نیب لوگوں کو اٹھاتا ہے، دھمکاتا ہے، جھوٹے مقدمے بناتا ہے، نیب کی دہشت گردی کی وجہ سے کوئی افسر فیصلہ نہیں کر رہا ہے، میرے خلاف نیب کے سرکاری گواہوں نے مجھے بتایا کہ شرمندہ ہیں۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب، اعلی افسران کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے، نیب حکام کی تحقیقات ایسی ہونی چاہیے جیسی وہ دوسروں کی کرتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے میں کوئی مالی بےضابطگی نہیں ہوئی، اسپورٹس سٹی منصوبے سے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گواہوں نے بتایا نیب سیل لے جا کر کہا گیا یا تو 90دن جیل کاٹو یا گواہ بنو، افسران کہتے ہیں نیب کے ہراساں کرنے پر دباؤ میں آ کر بیان دیا، 90دن کا ریمانڈ ایسا ہتھکنڈا ہے جس سے سرکاری افسران کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے اپنے فائدے کے لیے نیب کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے،  ہمارے دور میں ایف آئی اے کو اپوزیشن مخالف جھوٹے مقدمات کا ٹاسک کبھی نہیں دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 902148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش