0
Monday 7 Dec 2020 16:25

مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کبلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، چیئرمین نیب

مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کبلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی گروہ سے نہیں ہے، صرف میگاکرپشن مقدمات کو سائنسی انداز میں منطقی انجام تک پہنچایا اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، فیصلہ سازی کےلئے ایگزیکٹو بورڈ اور ریجنل بورڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ نیب نے راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، جس میں جدید فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 902201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش