0
Monday 7 Dec 2020 22:32

فیصل المقداد کا دورۂ تہران

فیصل المقداد کا دورۂ تہران
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ گذشتہ شب تہران پہنچے والے شام کے نئے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔ وہ وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خارجہ دورے پر ایران پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے چند روزہ قیام کے دوران اعلی ایرانی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔



ایران و شام کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ہونے والی اپنی ملاقات کے اندر دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے اور دنیا بھر کی تازہ ترین صورتحال خصوصا دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر سیرحاصل گفتگو کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے و وسیع تزویراتی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر زور دیا اور خصوصا دوطرفہ و کثیر الجہت اقتصادی تعلقات کی استواری پر تاکید کی۔ محمد جواد ظریف نے اپنی گفتگو کے آغاز میں سابق شامی وزیر خارجہ مرحوم ولید المعلم کو خراج تحسین پیش کیا اور فیصل المقداد کو وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں شام کے سیاسی عمل میں حاصل ہونے والی پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا اور آستانہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کی بھرپور حمایت پر تاکید کی۔ انہوں نے شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے دمشق میں منعقد ہونے والی کانفرنس کو مثبت قرار دیا اور خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایران و شام کی بیداری اور آپسی اتفاق رائے کو انتہائی ضروری قرار دیا۔



دوسری طرف شامی وزیر خارجہ نے بھی اپنی گفتگو کے آغاز میں ایران کے ممتاز جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ اور سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر شامی عوام اور صدر بشار الاسد کی جانب سے ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی اور دہشتگردی کے خلاف شام کو حاصل ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ فیصل المقداد نے خطے کے اندر تناؤ میں اضافہ کرنے والی غیر معمولی امریکی کارروائیوں کی جانب اشارہ کیا اور انہیں خطے میں غاصب صیہونی رژیم کے مفاد کی ترجیح پر مبنی جانبدارانہ اقدامات قرار دیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پر مبنی شامی حکومت کے عزم پر تاکید کرتے ہوئے اس حوالے سے دونوں ممالک کے تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا اور شام کے اندر امن و استحکام کے پلٹانے میں اسے انتہائی موثر اقدام قرار دیا۔

خبر کا کوڈ : 902263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش