0
Monday 7 Dec 2020 23:25

سنی تحریک ملک کو کرپشن کے ساتھ ساتھ سود سے بھی نجات دلائے گی، سنی تحریک ملتان 

سنی تحریک ملک کو کرپشن کے ساتھ ساتھ سود سے بھی نجات دلائے گی، سنی تحریک ملتان 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے ضلعی رہنما محمد ریاض نظام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نجات کیلئے صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے یوم دعا میں بھرپور شامل ہیں۔ عالمی وبا سے بچا کا راستہ صرف توبہ و استغفار ہی ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے۔ حکومت جلد بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ دعاوں کہ ساتھ سچی توبہ اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی جہدوجہد کی ضرورت ہے۔ میر ظفر اللہ جمالی سچے عاشق رسول، اچھے مسلمان اور سیاستدان تھے۔ اسمبلیوں کے فلور پر میر ظفر اللہ جمالی جیسے نیک اور محب وطن سیاست دانوں کا فقدان ہے۔ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل حل کرنے کی بنیادی نرسریاں ہے۔ سنی تحریک آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ سنی تحریک ملک کو کرپشن کے ساتھ ساتھ سود سے بھی نجات دلائے گی۔ سود سے پاک تجارت اور کاروبار کو حکومتی سطح پر پروان چڑھایا جائے۔ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھیں۔ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عملی نفاذ کے لیے حقیقی معنوں میں جہدوجہد کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 902281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش