0
Monday 7 Dec 2020 23:34

پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل 83 فیصد تک مکمل

پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل 83 فیصد تک مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگانے کا کام 83 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے جبکہ 2021ء کے ابتدائی 6 مہینوں میں اس باڑ کا کام مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس باڑ کی تعمیر پر 500 ملین ڈالر لاگت آئی ہے جبکہ یہ کام 2017ء میں شروع کیا گیا تھا۔ پاک افغان سرحد پر لگائی گئی باڑ دو رکاوٹوں کی صورت میں لگائی گئی ہے جبکہ دونوں باڑوں کے درمیان خاردار تار بچھائی گئی ہے۔ یہ باڑ سخت زمینی راستوں اور اونچی چوٹیوں کے طویل سلسلے پر مشتمل ہے، جہاں سردی میں برفباری اور گرمی میں شدید گرمی دونوں ہی موسم اپنی شدت پہ ہوتے ہیں جبکہ سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملہ کا بھی بہت حد تک خطرہ رہتا ہے۔

پاک افغان بارڈر کے علاوہ پاک ایران بارڈر پہ بھی کام جاری ہے، جس کے 900 کلومیٹر طویل بارڈر پر 30 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مزید 70 فیصد کام 2021ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا جبکہ ان دونوں بارڈر پر سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے قلعے بنائے جائیں گے، جہاں پاک فوج کے جوان تعینات ہونگے جبکہ انہیں سینکڑوں کی تعداد میں ہائی ڈیفینشن کیمروں اور ڈرونز کی مدد حاصل ہوگی جو دن رات میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 902284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش