0
Tuesday 8 Dec 2020 00:28

ضلع کرم کی تاجر برادری کا افغان بارڈر پر نئے قوانین کے نفاذ کیخلاف احتجاج

ضلع کرم کی تاجر برادری کا افغان بارڈر پر نئے قوانین کے نفاذ کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کی تاجر برادری نے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر نت نئے قوانین کے نفاذ سے انہیں مختلف قسم مسائل کا سامنا ہے اور وی باک کے نئے قانون سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے اور میڈیا سے بات چیت میں ٹریڈرز صدر ملک زرتاج حسین، نائب صدر سید جمشید حسین، عادل خان منگل اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تجارت کیلئے نت نئے قوانین کا نفاذ ان کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، اب وی باک کا طریقہ کار جس سے چیکنگ اور آمد و رفت کے عمل میں مزید وقت کا ضیاع ہوگا اور سبزیوں اور مرغیوں سمیت خوراکی اشیاء خراب ہونگے، اس وجہ سے وی باک سسٹم انہیں کسی صورت قبول نہیں ہے۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ دوسرے بارڈرز کی طرح یکساں قوانین خرلاچی بارڈر بھی متعارف کئے جائیں، تاجروں نے کہا کہ وہ باک سسٹم ضلع کرم میں ناممکن ہے کیونکہ خرلاچی بارڈر پر بجلی اور نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے اور نیٹ کیلئے افغان موبائل سم کا استعمال کرتے ہیں۔ تاجروں نے کہا کہ انہیں ریلیف دیا جائے تاکہ تجارت میں اضافہ ہوسکے اور تاجروں کے مسائل حل ہوسکیں۔ تاجر رہنماؤں نے پاک فوج، وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل اور تجارت کی فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 902306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش