0
Tuesday 8 Dec 2020 00:42

ایئر پورٹ پر پھنسے 200 اسرائیلی سیاحوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت

ایئر پورٹ پر پھنسے 200 اسرائیلی سیاحوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل سے متحدہ عرب امارات آنے والے 200 سیاحوں کو کئی گھنٹے دبئی ایئر پورٹ پر روکنے کے بعد داخلے کی اجازت دیدی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج صبح اسرائیل سے فلائیٹ دبئی کے ذریعے دبئی ایئر پورٹ پہنچنے والے سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے باعث اسرائیلی سیاح ایئرپورٹ پر ہی پھنس گئے تھے۔ اسرائیلی سیاحوں کے دبئی ایئر پورٹ پر پھنس جانے پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے ہوئے اور کئی گھنٹوں بعد سیاحوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت دیدی گئی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ایک غلط فہمی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، دبئی ایئر پورٹ پر سیاحوں نے الیکٹرانک ویزا فارم بھرے جس کے بعد انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شہریوں کے لیے ویزہ فری سروس پر اتفاق کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 902308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش