0
Monday 7 Dec 2020 16:25

جو بائیڈن کی حکومت کا تشکیل پانا حتمی نہیں، جان ریٹکلف

جو بائیڈن کی حکومت کا تشکیل پانا حتمی نہیں، جان ریٹکلف
اسلام ٹائمز۔ امریکی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جان ریڈکلف نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید جو بائیڈن کی حکومت تشکیل نہ پائے۔ امریکہ کے اعلی عہدیدار نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اس انتخابات میں بہت مسائل موجود ہیں جبکہ دیکھا جائے گا کہ کون شخص کس کرسی پر بیٹھتا ہے اور کیا جو بائیڈن کی حکومت تشکیل پائے گی بھی یا نہیں؟ امریکی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے اپنے انٹرویو میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم نے ان انتخابات کے دوران جو کام بہترین انداز میں انجام دیئے ہیں، ان میں سے ایک؛ دوسرے ممالک کی جانب سے ہونے والی مداخلت کی کوششوں کو ہینڈل کرنا تھا جس کا ہم نے سال 2016ء میں بھی مشاہدہ کیا تھا۔

ریٹکلف نے مزید کہا کہ لوگوں کو جو چیز سمجھنا ہے وہ یہ کہ یہ مسائل انتخابات میں دھاندلی سے مختلف ہیں جبکہ وہ چیز جس کے بارے آپ بات کر رہے ہیں.. مثلا محکمۂ ڈاک کے ڈرائیور جو کہتے ہیں کہ وہ 2 لاکھ سے زائد ووٹ نیویارک سے پینسلوانیا لے جا چکے ہیں، دسیوں ہزار بیلٹ پیپر کہ جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ انہیں پوسٹ کیا گیا تھا تاہم ان پر کسی قسم کی سلوٹیں موجود نہیں، بعض جگہوں پر ووٹرز کی تعداد سے بھی بڑھ کر اعلان شدہ ووٹنگ، اٹیچی کیسز سے نکلنے والے بیلٹ پیپرز اور انہی مسائل کے بارے موجود متعدد ویڈیوز وغیرہ، جبکہ یہ مسائل دھاندلی سے متعلق ہیں اور ان کی جانچ پڑتال کی جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 902315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش