QR CodeQR Code

استعفے دینے ہیں یا لانگ مارچ، فیصلہ آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہو گا

8 Dec 2020 09:34

اجلاس میں 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی زیر غور آئے گی۔ پی ڈی ایم رہنما جلسے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ استعفے دینے یا لانگ مارچ سے متعلق بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ مریم نواز نے لیگی قیادت سے رابطے بھی کئے ہیں۔ اجلاس میں 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی زیر غور آئے گی۔ پی ڈی ایم رہنما جلسے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔ پی ڈی ایم رہنما ضلعوں میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی تجویز پر غور کریں گے۔ پی ڈی ایم رہنما لانگ مارچ، اسملبی اور سینٹ سے استعفے دینے کی تجویز پر بھی غور کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 902347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902347/استعفے-دینے-ہیں-یا-لانگ-مارچ-فیصلہ-آج-پی-ڈی-ایم-کے-سربراہی-اجلاس-میں-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org