0
Tuesday 8 Dec 2020 10:12

پاکستان، کورونا وائرس سے 1 روز میں ریکارڈ 89 اموات

پاکستان، کورونا وائرس سے 1 روز میں ریکارڈ 89 اموات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 89 اموات واقع ہوئی ہیں۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 610 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کُل 58 لاکھ 27 ہزار 852 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 885 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 13 ہزار 932 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک بھر میں 44 ہزار 218 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش