QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے پر حملے کا خطرہ ہے، لاہور پولیس

8 Dec 2020 10:57

لاہور پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر سیاسی قیادت کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔ پولیس کیجانب سے تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی ہے، تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر پولیس نے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر ممکنہ دہشتگردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر پی ڈی ایم قیادت پر دہشتگردی  کے حملے کا خطرہ ہے۔ لاہور پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر سیاسی قیادت کو ممکنہ حملے کے خطرے سے  آگاہ کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی ہے، تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر پولیس نے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

لاہور پولیس کے جاری کردہ تھریٹ الرٹ کے مطابق مریم نواز اور رانا ثناء اللہ دوران سفر بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے سن روف سے ہرگز باہر نہ نکلا جائے اور نہ ہی کوئی تقریر کی جائے۔ پولیس الرٹ کے مطابق دوران جلسہ لاوڈ سپیکر کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ لاہور پولیس کے مطابق سیاسی قائدین سمیت جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی۔ تھریٹ الرٹ میں اپوزیشن جماعتوں سے پولیس کیساتھ تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 902353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902353/پی-ڈی-ایم-کے-مینار-پاکستان-جلسے-پر-حملے-کا-خطرہ-ہے-لاہور-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org