0
Tuesday 8 Dec 2020 18:41

مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں

مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں
اسلام ٹائمز۔ برف اور بارش کی پیش گوئی اور محکمہ موسمیات کی طرف سے وارننگ کے پیش نظر حکام نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ موسم سے متاثر ہونے والی شاہراﺅں پر سفر سے اجتناب کریں۔ محکمہ ٹریفک حکام کے مطابق مسافروں کو سرینگر جموں شاہراہ پر سفر نہیں کرنا چائے کیونکہ محکمہ موسمیات نے درمیانہ درجے سے بھاری بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ تاریخی مغل روڑ اور لداخ شاہراہ کو زوجیلا اور پیر کی گلی علاقوں میں ٹریفک کے لئے پہلے ہی بند کیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث ضلع بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور رام بن میں تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کے تمام دس اضلاع میں برف ہٹانے والی 10 مشینوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی علاقوں بشمول پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ وغیرہ میں گذشتہ شب تازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح سے پی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 902392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش