0
Tuesday 8 Dec 2020 13:27

ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، اقتدار کی نہیں۔ ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا پچھلا کیس 9 سال چلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے، جس میں دیکھا جائے گا 13 دسمبر کے بعد کیا کرنا ہے، پارلیمانی نظام یک طرفہ نہیں چل سکتا۔ سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات پیچھے رہ گئی ہیں، پیٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے، حکومت کی ناکامی ہے، معیشت برباد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، اقتدار کی نہیں، جو 2018ء کے الیکشن میں ہوا، وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی خود کو قرنطینہ کرنے کے باعث عدم پیشی پر 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔
خبر کا کوڈ : 902408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش