QR CodeQR Code

کراچی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

8 Dec 2020 14:08

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے، شہر کی فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار 351 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر آگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی فضاء انتہائی مضر صحت ہوگئی ہے، جس کی بناء پر کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے، شہر کی فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار 351 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دہلی دوسرے اور کرغزستان کا شہر بشکیک تیسرے نمبر پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیئے گئے ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 902410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902410/کراچی-ایک-بار-پھر-دنیا-کے-آلودہ-ترین-شہروں-میں-سر-فہرست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org