0
Tuesday 8 Dec 2020 15:53

عمران خان کا جانا ٹھہر چکا، 13 دسمبر کو لاہور کی عوام حکومت کو آخری دھکا لگائے گی، شہلا رضا

عمران خان کا جانا ٹھہر چکا، 13 دسمبر کو لاہور کی عوام حکومت کو آخری دھکا لگائے گی، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کا جانا ٹھہر چکا، 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں عوام اس حکومت کو آخری دھکا لگائے گی، عمران نیازی 7 سال سے فنڈنگ کیس میں مفرور ہیں مگر سب خاموش اور کوئی اس پر بات نہیں کرتا، اب یہی حکمت عملی فیصل ووڈا نے اپنالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ عمران نیازی 7 سال سے فنڈنگ کیس میں مفرور ہیں مگر سب خاموش ہیں اور کوئی اس پر بات نہیں کرتا، اب یہی حکمت عملی فیصل ووڈا نے اپنالی ہے، نوٹس پر نوٹس مگر فیصل ووڈا کی حکمت عملی ہر پیشی پر وکیل تبدیل کرنا اور وکیل کیس سٹڈی کے لئے مہلت لیتا ہے جبکہ ایک ملزم حاضرنہ ہو تو عدالت مفرور کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور فیصل ووڈا کے لئے قانون کچھ اور ہے جبکہ اپوزیشن کے لئے قانون اور ہے، اس بات کا جواب کون دیگا؟۔ صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ عمران خان نیازی کا جانا ٹھہر چکا ہے، اب 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں عوام اس حکومت کو آخری دھکا لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی برس میں نیازی نے پہلی بات صحیح کی ”منشیات کا عادی شخص پورے خاندان کو تباہ کردیتا ہے" مگر یہ ادھوری ہے، مکمل یہ کہ منشیات کا عادی وزیراعظم بنا دیا جائے تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معثیت منفی ہو جاتی ہے، مہنگائی آسمان پرجاتی ہے، چینی، آٹا، ادویات، پیٹرول مافیا اہم عہدوں پر قبضہ کرکے مرضی کے فیصلے کرواتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو میری طرح یقین نہیں آئے گا کہ تحریک انصاف آٹھ برس سے خیبرپختونخوا میں برسر اقتدار ہے لیکن آکسیجن سپلائی کے لئے پنڈی کی محتاج ہے، آکسیجن سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال میں سات افراد جان سے گئے، نااہل حکومت نے چھ جونیئر لیول کے افراد معطل کرکے معاملہ کو قالین کے نیچے پھیکنے کی کوشش کی، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان مستعفی ہوجاتے۔
خبر کا کوڈ : 902434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش