0
Tuesday 8 Dec 2020 17:07

ٹی وی والے مراد علی شاہ بہت کچھ کہتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں، فردوس شمیم نقوی

ٹی وی والے مراد علی شاہ بہت کچھ کہتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی والے مراد علی شاہ بہت کچھ کہتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، ایک وزیراعلیٰ بہت ایکٹیو تھا جو ہاتھ جوڑ کر کورونا وائرس سے بچاؤ کا کہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کی پہلی لہر پر کامیابی حاصل کی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ کلچر ڈے جس طرح سے لوگوں نے منایا افسوسناک ہے، پولیس اور سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل کرانے میں ناکام رہی۔ اُن کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کے لئے احتیاط کریں، حکومت کے خلاف احتجاج کرنا ہے تو کرتے رہیں لیکن ابھی خیال کریں۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں پھر مذاق ہورہا ہے، اجلاس بلاتے ہیں لیکن بغیر بات چیت کے ختم کردیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 902442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش