QR CodeQR Code

ہمسایوں کیساتھ مذاکرات کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

خطے کے بارے میں مغرب کیساتھ مذاکرات نہیں کرینگے، محمد جواد ظریف

8 Dec 2020 22:28

عربی زبان میں ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ مغربی دخل اندازی خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے!


اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے عربی پیغام میں ہمسایہ عرب و مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ کچھ ہمسایہ ممالک مغرب سے درخواست کر رہے ہیں کہ (خطے کے بارے) ایران کے ساتھ مذاکرات میں وہ بھی شامل ہو جائیں! محمد جواد ظریف نے لکھا کہ ہم خطے کے بارے مغرب کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ان (مغربی ممالک) کی دخل اندازی تمام مسائل کی جڑ ہے۔ جواد ظریف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ خطے میں امن و امان کا منصوبہ 1986ء، علاقائی مذاکرات 2016ء اور ہرمز امن انیشی ایٹو 2019ء ہمارے دعوے کے واضح ثبوتوں میں سے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 902498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902498/خطے-کے-بارے-میں-مغرب-کیساتھ-مذاکرات-نہیں-کرینگے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org