0
Tuesday 8 Dec 2020 22:56

صنعاء کو امریکہ کا خفیہ پیغام

صنعاء کو امریکہ کا خفیہ پیغام
اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں صنعاء کو ارسال کئے گئے خفیہ امریکی پیغام سے پردہ اٹھایا ہے۔ محمد علی الحوثی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکیوں نے یمن کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ یمن کے اندر امن و امان کا قیام خود "امریکہ" کے ہاتھ میں ہے، جبکہ جارح "سعودی عرب" امریکی کٹھ پتلی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکیوں نے ثالث فریق کے ذریعے ہمیں ایک پیغام ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہم (امریکی) صلح نہ چاہتے ہوں تو کسی قسم کی صلح نہیں ہوگی، چاہے خود سعودی عرب بھی صلح پر راضی کیوں نہ ہو جائے! محمد علی الحوثی نے اپنے پیغام میں "امریکی محاصرہ یمنی قوم کا قاتل ہے" (#حصار_امریکا_قاتل_شعب_الیمن) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے مزید لکھا کہ ٹرمپ حکومت نے جارح سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے ہمراہ مارچ 2020ء سے یمنی امداد کاٹ دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے، درحالیکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق وہ یمنی امداد کو رستہ فراہم کرنے کے پابند ہیں، کیونکہ انہوں نے ایک خود مختار اور حاکمیت کے حامل ملک یمن پر نہ صرف غیر قانونی حملہ بلکہ اس کا مکمل طور پر محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ جارح سعودی عرب کی جانب سے اپنے متعدد حلیف ممالک کے ہمراہ نہ صرف مارچ 2015ء سے یمن پر خوفناک جنگ مسلط کی گئی ہے بلکہ اگست 2016ء سے یمن کا سخت ترین سرحدی محاصرہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 902502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش