0
Tuesday 8 Dec 2020 23:07
 گوجرانوالہ میں بھرپور جلسہ 25 دسمبر کو ہوگا، جماعت اسلامی بھی میدان سجانے کیلئے تیار

 اڑھائی سالوں کی بدترین کارکردگی کے باوجود وزیراعظم بلند و بانگ دعوے کرنے کی کی روش ترک نہیں کر رہے، سراج الحق 

 اڑھائی سالوں کی بدترین کارکردگی کے باوجود وزیراعظم بلند و بانگ دعوے کرنے کی کی روش ترک نہیں کر رہے، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں، کشمیر پر پسپائی سے لے کر معیشت کی بربادی تک حکمرانوں نے ناقص کارکردگی کی ہر مثال قائم کی۔ وزیراعظم بلندوبانگ دعوے کریں یا دھمکیاں دیں، عوام ان کی کارکردگی کو جان چکے ہیں، ملک کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا مگر گزشتہ 73 سالوں میں نام نہاد جمہوری اور مارشل لاز کے ادوار میں اسلامی پاکستان کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی۔ سینیٹر سراج الحق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی سالوں کی بدترین کارکردگی کے باوجود وزیراعظم بلند و بانگ دعوے کرنے کی کی روش ترک نہیں کر رہے۔ کشمیر پر پسپائی سے لے کر معیشت کی بربادی تک حکمرانوں نے ناقص کارکردگی کی ہر مثال قائم کی، اداروں کو تباہ کیا، نوجوانوں کو مایوس کیا اور لوگوں کو لنگرخانوں کے باہر کھڑا کر دیا۔ حکمرانوں کی کارکردگی کو عوام خوب جان چکے ہیں۔ ملک تنزلی کی جانب گامزن ہے اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ موجودہ اور سابق حکمرانوں نے عوام کو غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے تحفے دیے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بدترین صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری درحقیقت سودی معیشت کے تحفے ہیں جو موجودہ اور سابق حکمرانوں نے عوام کو دیے ہیں۔ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ کے طور پر حاصل کیا گیا لیکن 73 سالوں میں مارشل لاز اور نام نہاد جمہوری ادوار نے بانیان پاکستان کے نظریات اور لاکھوں افراد کی قربانی کا مذاق اڑایا، ملکی ریسورسز کو لوٹا اور عوام کو عالمی طاقتوں اور اداروں کی غلامی میں دھکیلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اب ملک کے کروڑوں افراد ظالم اشرافیہ کے ہتھکنڈوں کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔ وہ جان چکے ہیں کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں وہ مزید کسی دھوکے میں نہیں آنے والے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے تحفظ اور ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے۔ گوجرانوالہ میں بھرپور جلسہ 25دسمبر کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 902506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش