86 فیصد پاکستانی آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے حامی، خلیج میگزین کا سروے
8 Dec 2020 23:23
آن لائن سوال کے جواب میں سب سے زیادہ 86 اعشاریہ 9 فیصد جواب دہندگان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے حق میں رائے دی۔ اس سروے پول میں 6 اعشاریہ 6 فی صد جواب دہندگان نے پاکستان مسلم لیگ نان، 4 اعشاریہ 7 فی صد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں رائے دی۔
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی جریدے کے آن لائن سروے میں 86 فی صد سے زائد پاکستانیوں نے 2023ء کے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے حق میں رائے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیج میگزین نامی ادارے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک سروے کیا جس میں صارفین سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ 2023ء میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟، اس سوال کے جواب میں سب سے زیادہ 86 اعشاریہ 9 فیصد جواب دہندگان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے حق میں رائے دی۔ اس سروے پول میں 6 اعشاریہ 6 فی صد جواب دہندگان نے پاکستان مسلم لیگ نان، 4 اعشاریہ 7 فی صد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 1 اعشاریہ 8 فیصد نے جمیعت علمائے اسلام کے حق میں رائے دی۔
اس سروے میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں مجموعی طور پر 15 فی صد رائے دہندگان کی حمایت بھی حاصل نہیں کر سکیں۔ مجموعی طور پر اس آن لائن سروے میں 42 ہزار 179 سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: 902510