QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مذاکرات نی کرنیکا فیصلہ

8 Dec 2020 23:52

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ استعفے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی سے دیے جائیں گے تاہم سینیٹ سے استعفے نہیں دیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ استعفے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی سے دیے جائیں گے تاہم سینیٹ سے استعفے نہیں دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں نئے الیکشن پر متفق ہوگئی ہیں جب کہ اس حوالے سے سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ کہ آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کاکام ہے، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں سے مشاورت کرسکتا ہے اورایسی روایت بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی میں اپوزیشن احتجاج کے اگلے مرحلے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 31 دسمبر تک تمام جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرادیں۔


خبر کا کوڈ: 902518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902518/پی-ڈی-ایم-کے-سربراہی-اجلاس-کی-اندرونی-کہانی-سامنے-ا-گئی-مذاکرات-نی-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org