QR CodeQR Code

فرانس سے تعلقات ختم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ

9 Dec 2020 08:35

نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ممالک سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کو آگاہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ممالک سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ جس کے بعد فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور حکومتی سطح پر اس کی ترویج کے بعد عالم اسلام میں بے چینی پائی جاتی ہے اور 12 ربیع الاول کو مختلف بریلوی تنظیموں نے اسلام آباد میں مظاہرے کیے تھے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، جس کے بعد وزیر خارجہ نے ان جماعتوں سے گفتگو کی اور وعدہ کیا کہ کابینہ سے مشاورت کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائیگا۔
 


خبر کا کوڈ: 902561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902561/فرانس-سے-تعلقات-ختم-کرنے-کے-معاملے-پر-مسلم-امہ-مشاورت-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org