QR CodeQR Code

پنجاب پولیس کو ماسک وردی کا حصہ بنانے کا حکم

9 Dec 2020 10:42

آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ پولیس کے ہر دفتر میں ماسک کا انتظام یقینی بنایا جائے، جبکہ ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب انعام غنی نے پولیس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پولیس افسران اور ملازمین کو ماسک وردی کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفئیر کی طرف سے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں آئی جی پنجاب نے پولیس ڈپارٹمنٹ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مراسلے میں پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی ماسک کو یونیفارم کا حصہ بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ پولیس کے ہر دفتر میں ماسک کا انتظام یقینی بنایا جائے جبکہ ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 902581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902581/پنجاب-پولیس-کو-ماسک-وردی-کا-حصہ-بنانے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org