QR CodeQR Code

ترقی پذیر ممالک اپنی اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں، عمران خان

9 Dec 2020 10:58

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کے حوالے سے منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے عزائم کا خیرمقدم کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بااثر لوگوں نے دولت امیر ممالک میں جمع کر رکھی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کے حوالے سے منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے عزائم کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ جو منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتی ہے، کے ہاتھوں مفلسی کے گھاٹ اتارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 902586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902586/ترقی-پذیر-ممالک-اپنی-اشرافیہ-کی-کرپشن-کے-باعث-غربت-کا-شکار-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org