0
Wednesday 9 Dec 2020 11:27

جوبائیڈن نے کانگریس کو کوروناویکسی نیشن سے متعلق خبردار کر دیا

جوبائیڈن نے کانگریس کو کوروناویکسی نیشن سے متعلق خبردار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی فوری فنڈنگ کی منظوری کی درخواست کی ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ فوری فنڈنگ کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہو گی اور اگر فنڈنگ کی منظوری نہ دی گئی تو کورونا ویکسی نیشن کی کوششیں سست ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے 100 روز میں 10 کروڑ ویکسین دی جائیں گی تاہم ابتدائی مراحل میں ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 902589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش