QR CodeQR Code

پاکستانی پائلٹ آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جتینے والے پہلے بین الاقوامی ٹرینی آفیسر

9 Dec 2020 11:33

پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کو پی اے ایف اکیڈمی میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا گیا تھا اور آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں انھوں نے کئی پوزیشنز اور ایوارڈ اپنے نام کیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ائیر فورس کے پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹرینی کی اعزازی شمشیر اپنے نام کر لی۔ پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کو آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی میں گریجویشن کی تکمیل پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔ پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کو پی اے ایف اکیڈمی میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا گیا تھا اور آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس نے کئی پوزیشنز اور ایوارڈ اپنے نام کیے۔ اس موقع پر پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے نوجوان ملٹری آفیسر سبز پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔ پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا تعلق پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے ہے اور انہوں نے مری لوئر ٹوپہ میں واقع پی اے ایف کالج سے گریجویشن مکمل کر کے پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 902590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902590/پاکستانی-پائلٹ-آسٹریلیا-میں-اعزازی-شمشیر-جتینے-والے-پہلے-بین-الاقوامی-ٹرینی-آفیسر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org