0
Wednesday 9 Dec 2020 15:01

لاہور، گرفتاریوں سے بچنے کیلئے 100 سے زائد لیگی کارکنوں نے ضمانتیں کروا لیں

لاہور، گرفتاریوں سے بچنے کیلئے 100 سے زائد لیگی کارکنوں نے ضمانتیں کروا لیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے ہونیوالے  جلسے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 25 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ کارکنوں نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔ سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں میں آج مسلم لیگ ن کے 100 سے زائد کارکنوں نے اپنی ضمانتیں کنفرم کروائیں۔ لیگی کارکنوں نے اپنی ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے حکومت پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہی ہے اور بلاوجہ گرفتاریاں کی جا رہی ہے۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ عدالت ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔ اس پر مختلف ایڈیشنل سیشن جج نے لیگی کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے مختلف تاریخوں میں ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے شاہدرہ، فیصل ٹاون، مصری شاہ، شاد باغ اور دیگر تھانوں کی پولیس سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 902641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش