QR CodeQR Code

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، نظرثانی شدہ 8 نکاتی ایجنڈا جاری

9 Dec 2020 15:32

ایجنڈے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن آف شور پاکستانی روپیہ بانڈ اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ فیز ون کے تحت مختلف سبسڈیز میں ردوبدل کا جائزہ لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس کا نظرثانی شدہ 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے۔ ایجنڈے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن آف شور پاکستانی روپیہ بانڈ اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ فیز ون کے تحت مختلف سبسڈیز میں ردوبدل کا جائزہ لیا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کو سالانہ فنڈز کی ادائیگی کے لیے گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔ غیر ملکی قرضوں کی دوبارہ لینڈنگ کی پالیسی 2016ء پر نظرثانی کی جائے گی۔ یو این ایف اے سمیت مختلف پروگراموں کے لیے سالانہ فنڈز کی منظوری اور موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ پالیسی سے متعلق تجاویز پر عمل درآمد کی منظوری متوقع ہے۔ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے منظور شدہ تجاویز پر عمل درآمد پر غور ہوگا جبکہ دو اور تین ویلرز کے بعد 4 ویلر گاڑیوں اور پریمیم کے مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 902654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902654/اقتصادی-رابطہ-کمیٹی-کا-اجلاس-طلب-نظرثانی-شدہ-8-نکاتی-ایجنڈا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org