QR CodeQR Code

آمریت کے مہرے نے جمہوریت کو دفن کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

9 Dec 2020 16:58

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ 13 دسمبر لاہور کا تاریخی دن ہوگا، حکومت عوامی سیلاب کو روک نہیں پائے گی، پنجاب حکومت جلسہ گاہ کو ڈیم بنا رہی ہے، ہمارا راستہ روکا گیا تو ہم نیا راستہ بنا لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ ہو کر رہے گا، 13 دسمبر لاہور کا تاریخی دن ہوگا، حکومت عوامی سیلاب کو روک نہیں پائے گی، پنجاب حکومت جلسہ گاہ کو ڈیم بنا رہی ہے، ہمارا راستہ روکا گیا تو ہم نیا راستہ بنا لیں گے، اسلام آباد میں پی ڈی ایم رہنماوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آمریت کے مہرے نے جمہوریت کو دفن کر دیا ہے، آج ملک میں جمہوریت نہیں، موجودہ حکومت کو آئینی اور جمہوری نہیں مانتے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جلسے اور ریلیوں کا شیڈول طے کریں گے، تمام مراحل میں استعفوں کا تذکرہ ہوتا رہے گا، آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے، ہم عوام کی نمائندہ حکومت کی بات کرتے ہیں، الیکٹورل کالج ٹوٹنے کے بعد سینیٹ انتخابات کے مستقبل کے لیے آئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 902668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902668/آمریت-کے-مہرے-نے-جمہوریت-کو-دفن-کر-دیا-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org