0
Wednesday 9 Dec 2020 18:51

نواب اسلم رئیسانی نے پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفوں کی حمایت کر دی

نواب اسلم رئیسانی نے پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفوں کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ چیف آف سراوان سابق وزیراعلٰی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے منگل کی رات گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ وہ بلوچستان اسمبلی کی نشست سے استعفٰی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں سولین بالادستی کی جو بھی تحریک چلے کی اسکا ساتھ دیں گے لیکن پی ڈی ایم کو چاہیئے کہ وہ اپنی تحریک کے دیگر نکات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والی محکموم عوام کے تاریخی حقوق کے بارے میں بھی آواز اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فورم پر اس حوالے سے بات نہیں کی جا رہی ہے جو کہ ہونی چاہیئے گزشتہ 73سالوں سے محکموم قوموں کی آواز بلند کرنے والے افراد کی مہم جاری ہے اور وہ ان اقوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کو چاہیئے کہ وہ پاکستان میں بسنے والی محکموم عوام کے تاریخی حقوق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی اپنے فورم سے اٹھائے۔ نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہم سیاسی فیصلوں میں ان سب دوستوں کی مشاورت کے پابند ہیں جو ہر حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہماری جدوجہد وفاق پاکستان میں محکوم اقوام کے قومی جمہوری حقِ حکمرانی کی ہے، کسی جماعت میں شمولیت بلوچستان میں بسنے والی اقوم کے سیاسی معاشی مفادات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 902684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش