QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت اپنی کرپشن چھپانے کیلئے صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، نگہت اورکزئی

9 Dec 2020 19:27

پی پی کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ صحافی فواد علی شاہ نے اپنے قلم کے ذریعے حکومتی شخصیات کے اسکینڈلز بے نقاب کرکے اپنا فرض نبھایا ہے۔ پاکستان میں صحافی بلکل محفوظ نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے صوبائی حکومت کی جانب سے سینئر صحافی سید فواد علی شاہ کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی روایت قائم رکھی ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ صحافی فواد علی شاہ نے اپنے قلم کے ذریعے حکومتی شخصیات کے اسکینڈلز بے نقاب کرکے اپنا فرض نبھایا ہے۔ پاکستان میں صحافی بلکل محفوظ نہیں ہیں۔ ایم پی اے نگہت اورکزئی نے کہا کہ میں اس مسئلے کو اسمبلی کے فلور پر ضرور زیر بحث لاؤنگی تاکہ آزاد صحافت قائم و دائم رہے۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی صحافی فواد علی شاہ کے خلاف کاروائی کرنے والی حکومتی شخصیات کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 902701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902701/پی-ٹی-ا-ئی-حکومت-اپنی-کرپشن-چھپانے-کیلئے-صحافیوں-کیخلاف-انتقامی-کارروائیاں-کر-رہی-ہے-نگہت-اورکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org