QR CodeQR Code

گیئر پیڈرسن کا علی اصغر خاجی کو فون، شامی آئین بارے گفتگو

9 Dec 2020 18:13

شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایرانی وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر برائے سیاست خارجہ کیساتھ ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو میں شامی آئین کی تیاری میں حاصل ہونیوالی پیشرفت پر روشنی ڈالی اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر او پیڈرسن نے ایرانی وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر برائے سیاست خارجہ علی اصغر خاجی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ گیئر پیڈرسن نے اس گفتگو میں شامی آئین کی تیاری کے حوالے سے حاصل ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔ اس دوران گیئر او پیڈرسن نے گذشتہ ہفتے جنیوا میں منعقد ہونے والی شامی آئین ساز کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی رپورٹ بھی پیش کی۔ دوسری طرف علی اصغر خاجی نے گیئر پیڈرسن کو شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد کے حالیہ دورۂ تہران کے دوران زیربحث آنے والے متعدد مسائل کے حوالے سے شامی نکتۂ نظر سے آگاہ کیا اور شام، خصوصا ادلب کی تازہ ترین صورتحال پر مفصل گفتگو کی۔ واضح رہے کہ شامی آئین ساز کمیٹی کا پانچواں اجلاس جنوری کے آخر میں جنیوا کے اندر منعقد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 902748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902748/گیئر-پیڈرسن-کا-علی-اصغر-خاجی-کو-فون-شامی-آئین-بارے-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org